پشاور ہائیکورٹ: الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 پشاور ہائیکورٹ:

 الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانےکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانےکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔



 درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

 

 کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد ابراہیم خان 

اورجسٹس شکیل احمد نےکی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا

 

عدالت نےگزشتہ روز پی ٹی آئی کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانےکی درخواست کی سماعت میں الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کرنےکا حکم دیا تھا، عدالت نے کہا کہ یہ قومی ایشو ہے، آپ ضمنی درخواست جمع کریں۔ 


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو الیکشن میں تاخیر کی اجازت نہیں دیں گے، الیکشن کی جو تاریخ مقرر ہے اس سے ایک دن زیادہ یا کم نہیں کریں گے۔

 

آج پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں ترمیم کردی اور نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی۔


عدالت عالیہ نے درخواست 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے جواب طلب کرلیا۔


دو رکنی بینچ پیرکو 2 بجے درخواست پر سماعت کرےگا۔

 

Post a Comment

Previous Post Next Post