چیک جمہوریہ: یونیورسٹی میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

 چیک جمہوریہ: یونیورسٹی میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے

 










 
چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 30 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
 
 پولیس نے حملہ آور کی شناخت یا فائرنگ کے محرکات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پراگ کے میئر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارلس یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں پیش آیا۔
 

پراگ ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ 

 مزید پڑھیں

  

Post a Comment

Previous Post Next Post