صحافتی تنظیموں کا سائفر سمیت اہم مقدمات کی کوریج پر پابندی پر تشویش کا اظہار

 جیو نیوز 

  تازہ ترین خبریں  

صحافتی تنظیموں کا سائفر سمیت اہم مقدمات کی کوریج پر پابندی پر تشویش کا اظہار

 
صحافتی تنظیموں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکڑونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) نے مشترکہ بیان میں سائفرسمیت بعض اہم مقدمات کی کوریج پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 

مشترکہ بیان میں صحافتی تنظیموں کا کہنا ہےکہ میڈیا کی آزادی سلب کرکے عوام کو حق معلومات سے محروم رکھنا انتہائی تشویش ناک ہے، سائفر سمیت بعض اہم مقدمات کی کوریج پرپابندی حیران کن ہے، اخبارات اور چینلز کو ریاستی اداروں کے دباؤ اور غیر اعلانیہ سنسرشپ جیسے متعد چیلنجز کا سامنا ہے۔
Pakka 

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ من پسند مواد کی تشہیر اور عدالتی وسیاسی کوریج پر پابندی سمیت صحافیوں اور چینلز پر دباؤ ہے، اس گھٹن زدہ ماحول میں عدلیہ ہی ریلیف کا واحد دروازہ ہے، عدلیہ کا دروازہ بھی بند محسوس ہو تو صورت حال مزید خراب نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں 

Pakka 

Post a Comment

Previous Post Next Post