پرویز الہٰی کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنےکا اعلان

 پرویز الہٰی کا قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنےکا اعلان

 


  ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنےکا اعلان کیا ہے۔

 

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں 3 حلقوں سے قومی اور 3 حلقوں سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہا ہوں، فیلڈ ہی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے۔

 

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں بیرسٹر گوہر کے چیئرمین پی ٹی آئی بننے پر متفق ہوں

 

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوا تو ملک میں تاریخی بحران آئےگا، الیکشن ہونے دیں، اچھی سوچ کی بنیاد رکھیں، اسی میں غریب عوام کا مستقبل ہے، نواز شریف، شہباز شریف نے لوگوں کے ساتھ جو کیا اس وجہ سے لوگوں کو کھانےکو کچھ نہیں مل رہا۔

 



Post a Comment

Previous Post Next Post